مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے جس میں پوچھ گچھ کے لیے آج انہیں طلب کیاگیا تھا۔
سعد رفیق پہلے بھی نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سو سا ئٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنوں کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.