پیراگون ہاوسنگ کیس: خواجہ برادران کی 13 جون کو احتساب عدالت طلبی

پیراگون سوسائٹی کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور تفتیشی افسر کو 13 جون کے لیے نوٹسسز جاری کر دئیے۔ عدالت نے ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون سوسائٹی کرپشن کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے مرکزی ملزم ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نیب نے گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 17 فولڈرز پر مشتمل ریفرینس احتساب عدالت میں فائل کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ برادرز پیراگون سوسائٹی میں 93 اعشاریہ 6 فیصد کے مالک نکلے ہیں، خواجہ برادان نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر 68 افراد کو عمر بھر کی جمع پونجھی سے محروم کر دیا۔نیب ریفرینس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے سرکاری زمین پیراگون میں منتقل کی، خواجہ بردارن نے سادہ لوح شہریوں کو 59 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ پیراگون کے کمرشل پلاٹس میں بھی خرد برد کی، خواجہ برادرن کیخلاف 122 افراد نے بیانات نیب کو قلمبند کروائے ہیں، خواجہ برادران کیخلاف قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.