پہلے پتا تھا وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے: عمران خان

لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد حملے میں انہیں 4 گولیاں لگی ہیں۔ وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے اوپرحملہ کیا گیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، لانگ مارچ میں روانہ ہونے سے ایک دن پہلے پتا چلا تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ عمران خان کودائیں ٹانگ میں گولیاں لگیں، گولی لگنے سے ہڈی میں فریکچرآیا ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لُو نے پاکستان کو دھمکیاں دیں، میرے جانے پر سب نے سوچا تھا کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، جب شام کو ٹی وی پرلوگوں کونکلتے دیکھا تو خود حیران رہ گیا تھا، 90ء کی دہائی میں دو حکومتوں کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا، ان لوگوں نے اس وقت مٹھائیاں بانٹیں تھیں،پرویز مشرف نے اس کے بعد ان کو این آر او دینے کا فیصلہ کیا، این آر او کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ چار گنا بڑھا، اب یہ این آرو ٹو لے رہے ہیں، میں تو جدوجہد کر کے اوپر آیا تھا، واپس توعوام میں ہی جانا تھا، جس طرح عوام نے میری حوصلہ افزائی کی حیران رہ گیا، ہم نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کیا، انہوں نے ہمارے خلاف 3 لانگ مارچ کیے تھے، انہوں نے 25 مئی کوہمارے لوگوں پرتشدد اورلوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں خواتین پرشیلنگ کی گئی، کیا لانگ مارچ ان کے لیے جائزہے؟ سازش کے ذریعے چوروں کو بٹھا دیا گیا ہم نے احتجاج کیا تو تشدد کیا گیا، یہ پاکستان کی عوام کو نہیں سمجھ سکے، بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، حقائق کا ان کو پتا نہیں قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا تھا، حقائق جاننے کے بجائے بھیڑ، بکریوں کی طرح لوگوں کو مارا گیا، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ہرقسم کی ان کے لیے دھاندلی کی، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی، ای وی ایم کو جان بوجھ کر نہیں آنے دیا گیا، دوپارٹیوں اورہینڈلرزنے ای وی ایم کی مخالفت کی۔ اس کے باوجود تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا، اس کے بعد ہینڈلرز میجر جنرل فیصل آ جاتا ہے جو کہتا ہے میں بتاؤں گا کیسے سیدھا کیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.