پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی

چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں اور چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی

اسلام آباد(سپو ر ٹس ڈیسک) ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30مارچ تک میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں اور چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 25 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ اختتامی تقریب 30 مارچ کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.