پہلی جماعت سے انگریزی کو لازمی قرار دینا ظلم ہے، منورحسن

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے پنجاب میں پہلی جماعت سے انگریزی تعلیم کو لازمی قرار دینا بچوں پر ظلم ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا اکثر ممالک میں مادری یا قومی زبان ہی میں تعلیم دی جاتی ہے ، انھوں نے کہا انگریزی کو بطور مضمون پڑھانے پر ہمیں اعتراض نہیں ، اسے لازمی قرار دینے سے نہ صرف بچوں بلکہ دیہاتوں میں اساتذہ کے لیے بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔انھوں نے کہا ایوب خان کے دور حکومت میں حمود الرحمن کمیشن نے بھی پرائمری تک مادری زبان میں تعلیم دینے کی سفارشات کی تھیں جس پر عمل نہیں ہوسکا ، انھوں نے کہا پنجاب حکومت انگریزی کی بجائے ارد و کو ذریعہ تعلیم بنائے ، حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کے خلاف بڑی عوامی تحریک چلائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.