پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کنگزٹاؤن: ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کنگزٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد حفیظ جب کہ ویسٹ انڈیز کی قیادت ڈیرن سمی کر رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی جب کہ اسپنرز کو بھی فائدہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرن براوو بیمار ہونے کی وجہ سے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں اس لیے ان کی جگہ شینن جبرئیل جو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہے اور عمر امین، حماد اعظم اور ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ میچ کو جیت کر فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ٹیم نے اب تک 67 ٹوئنٹی 20 میں 41 کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس فارمیٹ میں 2009 کا ورلڈ ٹائٹل بھی ٹیم نے اپنے نام کیا، افتتاحی ایڈیشن میں فائنل جبکہ 2010 میں سیمی فائنل کھیلا۔ ویسٹ انڈیز نے مجموعی طور پر 49 میں سے24 مقابلوں میں فتح پائی، پاکستان سیریز میں کامیابی کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.