پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف بھارت کے 4وکٹ پر 259رنز، مرلی کی سنچر

پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے حق میں رہا ،جس میں مہمان ٹیم نے مرلی وجے کی سنچری کی بدولت 259رنز بنا لئے تھے، اور ابھی اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

ٹرینٹ برج (ویب ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے رو ز کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں پر 259رنز بنا لئے تھے۔ اوپنر مرلی وجے نے شاندارسنچری سکور کی اور وہ ابھی بھی 122پر کھیل رہے ہیں ، جب کہ کپتان دھونی 50رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون،12رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر پرائر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے پجارا نے کچھ دیر مرلی کا ساتھ دیا ،تا ہم 38کے انفرادی سکو ر پر جب مجموعی سکور 106تھا تو انہیں بھی اینڈرسن نے بیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروا دیا۔ بھارت کے سٹاربلے باز ویرات کوہلی کو براڈ نے وکٹ پر نہ ٹکنے دیا اور ایک کے سکورپر پیویلین کی راہ دکھائی۔رحانے نے 32رنز بنائے انہیں پلنکیٹ نے آوٹ کیا۔ کوہلی چند روز قبل اپنی دوست اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ سیر و تفریح کر رہے تھے۔ انوشکا شرما بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ملنے کے لئے ترکی سے اپنی شوٹنگ چھوڑ کر آئی تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کوہلی کا نجی معاملہ ہے ، لیکن سیریز کے دوران اس طرح کی سیر وتفریح سے اس کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.