اسلام آباد (سپو ر ٹس ڈیسک) یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ 25ستمبر سیراولپنڈی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے۔یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی نے سرکاری خبر رساں ادراے کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور وائٹل گروپ کے تعاون سے قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کامقصد کورونا وائرس کے باعث طویل عرصہ سے گھروں میں بیٹھی اور مایوسی کاشکار خواتین کرکٹرز کو دوبارہ میدان میں اترنے اورصلاحیتوں کے اظہار کاموقع فراہم کرناہے۔ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، میانوالی، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، میرپورآزادکشمیر، ملتان، بہاولپوراورکراچی سمیت پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد کیاجائے گا اورکھلاڑیوں کو کوویڈ 19پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.