پٹرول کی قمیت میں2روپے18پیسے فی لیٹراضافہ، ڈیزل ایک روپیہ 46 پیسے سستہ

اسلام آ باد: حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی، یکم جون سے پٹرول 2 روپے18 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوجائےگا۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی تھی ، نئی قیمتوں کےمطابق پٹرول 2 روپے18پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد 99 روپے77 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا ، ڈیزل ایک روپیہ 46 پیسے لیٹرسستا ہو کر 104 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 46 پیسےلیٹرکمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 38 پیسےکمی سے 93 روپے 79 پیسے لیٹر میں دستیاب ہوگا ، لائٹ ڈیزل 7 پیسےمہنگا ہوکر 89 روپے 13 پیسے فی لیٹرکا ہوگیا ہے۔ ایچ اوبی سی کی نئی قمیت 84 پیسے اضافے سے124 روپے 41 پیسےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔ نئی قیمتیوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.