پٹرولیم مصنوعات مہنگی، عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اتوار کی رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کی رات 10 بجے قوم سے خطاب کروں گا، سب کو کہہ رہاہوں تیل کی مزید قیمتیں بڑھائی جائیں گی، آئی ایم ایف نے کہا 10 روپے قیمتیں بڑھائیں ہم نے کم کیں، میرے دور میں سب نے ایک ہی بات کی مہنگائی، میڈیا بھی ان کی پشت پر کھڑا تھا، آج قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں، اللہ الحق ہے، اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا، سچ چھپتا نہیں ہے، عام طو پر جب حکومتیں جاتی ہیں کرپشن پر جاتی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی 2.2 بار حکومتیں کرپشن پر گئیں۔

تبصرے بند ہیں.