پنجاب کے 545 مدارس کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا

لاہور: پنجاب بھر میں 10 ہزار 434 مدارس کے ریکارڈاور فنڈنگ کی تفصیلات پرکڑی نظررکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبے میں 545 مدارس کوانتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اے،بی اورسی کیٹیگری میں تقسیم کر دیاگیا۔ملتان میں پنجاب کے خطرناک ترین مدارس سب سے زیادہ11ہیں جبکہ لاہورمی3مدارس کوانتہائی خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں10ہزار 434 مدارس کے ریکارڈاور فنڈنگ کی تفصیلات پرکڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے میں خطرناک قرار دیے گئے 545 مدارس کو اے ،بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا۔انتہائی خطرناک مدارس کی اے کیٹیگری میں 28،بی کیٹیگری میں 255جبکہ سی کیٹیگری میں262مدارس کوشامل کیا گیا ہے۔انتہائی خطرناک مدارس کی فہرست میں سب سے زیادہ اے کیٹیگری کے مدارس ملتان میں11ہیں جبکہ لاہورمیں اے کیٹیگری کے مدارس کی تعداد3ہے۔

تبصرے بند ہیں.