لاہور(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا، پنجاب حکومت نے علیم خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، وہ صوبے میں سینئر وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ گزشتہ دنوں آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ قلمدان خالی تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا۔پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد علیم خان کابینہ میں سینیئر وزیر کی حیثیت سے شامل تھے تاہم 6 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے اور دیگر کیسز میں انہیں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.