وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ 20 لاکھ سے زائد گھر بنا کر دے رہی ہے، عمران خان نے جو چندے لیے وہ مارچ میں خرچ کیے گئے، ایف آئی اے ان کے چندے کی تحقیقات کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اسپتالوں سمیت اسکولوں کے نام پر چندے لیے، ثابت ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ چھپائے، ان جیسا شخص آج بھی آزاد ہے یہ حیران کن ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے کہنے پر ایف آئی اے اور نیب نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، آج بھی نیب اور ایف آئی اے سے ان کو ریلیف مل رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.