درسی کتب 12 فیصد تک مہنگی

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب 12 فیصد تک مہنگی کر دیں۔ کتابیں نا صرف مہنگی کی گئی ہیں بلکہ بازار میں دستیاب بھی نہیں جس کے باعث بچے، والدین دکانوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور کتابیں سستی کرنے و بروقت فراہم کرنے کی دہائی دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھپائی کا ٹینڈر دینے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے کورس کی کئی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں۔

تبصرے بند ہیں.