لاہور: پنجاب میں ڈینگی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے، لاہور میں نو سالہ بچی اور اکیس سالہ نوجوان میں وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور میں نو سالہ آمنہ ندیم اور نجی ہسپتال میں ٹاوٴن شپ کے رہائشی اکیس سالہ ارسلان میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب بھرمیں متاثرہ افراد کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں مشتبہ کیسز کی تعداد چار سوپچیس ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.