لاہور: تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔پنجاب میں ایک نیا بحران جنم لینے لگا۔ پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی۔ تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے دائر کی گئی ہے۔مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سردار دوست مزاری اسمبلی اجلاس بلانے کے اہل نہیں رہے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، عدلیہ نوٹس لے۔ کئی ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگا، میں محب وطن ہوں، یہ ملک میرا ہے، میں جو بھی ہوں اس ملک کی وجہ سے ہوں، میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں۔ مجھے یہیں جینا اور مرنا ہے، مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
تبصرے بند ہیں.