پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
لاہور: پنجاب اسمبلی کے 358 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ، اسپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا۔ گورنر پنجاب نے صبح دس بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم 45 منٹ کے بعد بھی اجلاس شروع نہ ہوسکا، اجلاس سے قبل ایوان میں انتہائی خوشگوار ماحول دیکھا گیا، نو منتخب ارکان پارلیمنٹ سیاسی اختلافات بھلا کر آپس میں بغلگیر ہوتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد وزیر اعلی میاں شہباز شریف حسب روایت وقت پر نہ پہنچ سکے، بالاخر 10 بج کر45 منٹ پر اسپیکر رانا اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد بھی اسپیکر نے شہباز شریف کی آمد تک کارروائی کا باضابطہ کا آغاز کیا۔ جس کے بعد انہوں نے ارکان اسمبلی نے حلف لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت حاصل ہے، 371 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے 305، تحریک انصاف کے 26 اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ شہید ضیا گروپ کے منتخب نمائندے بھی ایوان میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.