اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔حفاظتی ضمانت منظور ہونیوالوں میں عطا تارڑ اویس لغاری، رانا مشہود دیگر ن لیگی رہنما شامل ہیں،عدالت نے دو ہفتے تک پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔
تبصرے بند ہیں.