پنجاب اسمبلی اجلاس شدید بدنظمی کا شکار‘ڈپٹی سپیکرپر تشدد‘تھپڑمارے گئے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت شروع ہونا تھا۔اراکین اسمبلی کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجتی رہی ہیں لیکن سخت حفاظتی انتظامات کے دعوو¿ں کے باوجود خواتین حکومتی اراکین اسمبلی میں لوٹے اپنے ساتھ لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس پر ایوان میں خوب شور شرابا ہو گیا۔بعد ازاں جب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی ارکان نے ان پرلوٹے اچھالے اور ان کے ڈائس کو گھیرے میں لے لیا۔ دوست محمد مزاری کو حکومتی ارکان نے تھپڑ مارا۔ اور اس کے بال نوچ لیے گئے۔ سکیورٹی سٹاف اور اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی سپیکر کو حکومتی ارکان سے چھڑایا جس کے بعد وہ اپنے دفتر واپس چلے گئے۔

تبصرے بند ہیں.