پنجاب:سرکاری ملازمین تیسرے روز بھی سراپا احتجاج

لاہور: لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین تنخواوں میں کم اضافے پر تیسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے،لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے شدید گرمی میں احتجاج کے دوران دو ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ حالیہ بجٹ میں تنخواوں میں کم اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،مظاہرے کے دوران گرمی کے باعث دو ملازمین بیہوش ہو گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مختلف ٹیکسز لگا کر تیس فیصد مہنگائی کر دی گئی ہے جبکہ تنخواوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ملتان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چوک نواں شہر تک ریلی نکالی،حافظ آباد میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے ای ڈی او آفس کے دو گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ وہاڑی،گجرات،گوجرانوالہ،فیصل آباد،بھکر،سرگودھا،سیالکوٹ،رحیم یار خان، سمیت صوبے بھر میں سرکاری ملازمین نے احتجاجی مطاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

تبصرے بند ہیں.