لاہور: پنجاب میں خسرہ روز بروز تشویش ناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔چلڈرن اسپتال لاہور میں خسرہ سے متاثرہ سات ماہ کا بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد ستانوے ہو چکی ہے۔چلڈرن اسپتال لاہور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا پیکو روڈ کا رہائشی سات ماہ کا عبدالرحمن دوران علاج دم توڑگیا۔صوبے میں خسرہ سے ہونے والی اموات کی تعداد اب ستانوے تک جا پہنچی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ ، ملتان بہاولپور اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ایک سو بیس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،پانچ ماہ کے دوران صوبے بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد اب تیرہ ہزارچار سو اسی تک جا پہنچی ہے ،لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا ایک پچانوے بچے زیرعلاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.