لاہور: لاہور میں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچی دم توڑ گئی،پانچ ماہ کے دوران صوبے میں خسرہ سے ہونے والی اموات کی تعداد ترانوے تک جا پہنچی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں مانگا منڈی کی رہائشی پانچ ماہ کی بتول دوران علاج دم توڑ گئی،صوبے میں پانچ ماہ کے دوران خسرہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد ترانوے تک جا پہنچی ہے۔اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان بہاولپور،گجرات،منڈی بہاو الدین اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں دو سو تینتیس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،پانچ ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد تیرہ ہزارایک سو دس تک جا پہنچی ہے۔لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا ایک سو دو بچے زیرعلاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.