پنجاب:خسرہ بے قابو،مزید 200 بچے مرض کا شکار

لاہور: محکمہ صحت پنجاب تمام تر کوششوں کے باوجود خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پا سکا، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید دوسو بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان بہاولپور ، مظفرگڑھ، راجن پور اور وہاڑی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید دوسو بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے اور ساڑھے چھ ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداداب اٹھارہ ہزار تین سو پچانوے تک جاپہنچی ہے۔ساڑھے چھ ماہ کے دوران صوبے میں ایک سو بہتر بچے اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا ستتر بچے زیرعلاج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.