پشتو ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ بشریٰ تیزاب گردی سے شدید زخمی

پشاور: پشتو ڈراموں ، فلم اور اسٹیج کے معروف اداکارہ بشریٰ کو نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک کر بری طرح زخمی کر دیا ہے۔ رایل نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں جمعے اور ہفتے میں درمیان رات چند نامعلوم افراد اداکارہ بشریٰ کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئیں۔ واقعے کے فوری بعد بشری کے اہل خانہ انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشریٰ نے بتایا کہ پشتو ڈراموں کے پروڈیوسر شوکت سے ان کا رقم کی لین پر تنازع چل رہا تھا اور وہ انہیں شادی کے لئے بھی بہت دباؤ ڈال رہا تھا۔ شادی سے انکار پر شوکت نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ دوسری جانب سے پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.