پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاور: ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججوں نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس قیصر رشید، جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نثار حسین خان شامل ہیں، حلف برداری کی تقریب میں پشاور ہائیکورٹ جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.