پشاور پولیس نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور: پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پشاور پولیس نے متنی کے علاقے کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی، اس دوران شیکھان کے راستے سے آنے والی کراچی نمبر پلیٹ کی گاڑی کو پولیس نے چیکنگ کے لئے روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے بھی ہار نہیں مانی اور تعاقب کے بعد علاقہ غیر سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو پکڑلیا اور تلاشی کے دوران 100 کلو دھماکا خیز مواد، 600 گز بارودی تار اور 800 ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.