پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 2 شدت پسند بھی مارے گئے

پشاور: متنی میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند بھی مارے گئے۔ متنی کے علاقے شیخ نالہ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا،اسی دوران یک مکان میں چھپے شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی داؤد سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے،دونوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اے ایس آئی داؤد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود دونوں شدت پسند کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کو روح الامین اور عدنان عرف ابو ہریرہ کے نام سے شناخت کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر تھے جبکہ روح الامین پشاور اور نواحی علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد واقعات میں ملوث تھا

تبصرے بند ہیں.