پشاور، متنی میں گاڑیوں پر فائرنگ سے بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

پشاور: متنی کے علاقے گلزار چوک میں نامعلوم افراد نے جنوبی اضلاع کی جانب جانے والی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے پشاور سے جنوبی اضلاع کی طرف جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو اب تھم چکا ہے

تبصرے بند ہیں.