پرویز مشرف کی بیٹی دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، وزارت داخلہ سندھ
کراچی: وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے حکومت سندھ کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف کو دہشت گردوں نے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ سندھ کو انٹیلجنس ادراوں کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ عائلہ مشرف دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور کالعدم دہشت گردوں کی تنظیموں نے عائلہ مشرف کو کراچی میں جان سے مارنے کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، وزارت داخلہ سندھ کے خط میں پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عائلہ مشرف کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ رواں سال مارچ میں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بعد ان کی زندگی کو بھی دہشتگردوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے اوپر قائم مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو پا رہے، پرویز مشرف اسلام آباد میں چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں 19 اپریل سے نظر بند ہیں۔
تبصرے بند ہیں.