پرفیوم و کاسمیٹکس کی درآمد میں جعلسازی کیخلاف کارروائی کا حکم

ایف بی آر نے ٹیکس اور ڈیوٹی چوری کرنے والے نان برانڈڈ اور کم معیار کے حامل پرفیوم، باڈی اسپرے اور کاسمیٹک کے نام پر مہنگے اور برانڈڈ پرفیوم، باڈی اسپرے و کاسمیٹکس کی کنسائنمنٹس کلیئر کرانے والے درآمد کنندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔  دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام کسٹمز کلکٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ درآمد کنندگان کی طرف سے درآمد کیے جانے والے پرفیوم، باڈی اسپرے و کاسمیٹکس کی تمام درآمدی کنسائنمنٹس کی مکمل چیکنگ و مانیٹرنگ کی جائے اور جن کنسائنمنٹس میں نان برانڈڈ اور کم معیار کے حامل پرفیوم، باڈی اسپرے اور کاسمیٹک کے نام پر مہنگے اور برانڈڈ پرفیوم، باڈی اسپرے و کاسمیٹکس پائے جائیں وہ کنسائنمنٹس روک لی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جو درآمد کنندگان کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جائیں گے ان کا نہ صرف آڈٹ ہوگا بلکہ واجبات جرمانے سمیت لیے جائینگے۔

تبصرے بند ہیں.