پرشانت بھوشن کا مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما پرشانت بھوشن نے مقبوضہ کشمیرمیں ریفرنڈم کا مطالبہ کر کے بھارت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔

نئی دلی:( نئی دلی کا تخت سنبھالنے والی عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما پرشانت بھوشن نے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کر کے ہلچل مچا دی۔ پرشانت کا کہنا ہے سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی یا غیر موجودگی پر ریفرنڈم ہونا چاہئے۔ یہ بیان دینے کی دیر تھی کہ بھارتی میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ عام آدمی پارٹی کی جانب پھیر دیا۔ آخر کار پارٹی کے سر براہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کو بیان دینا پڑا کہ ریفرنڈم کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ سیکورٹی خطرات پر کیا گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبات کا احترام نہ کیا گیا تو جمہوریت خطرے میں پڑجائےگی۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبد اللہ بھی پرشانت بھوشن کے بیان پر تڑپ اٹھے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے مقبوضہ وادی میں کسی ریفرنڈم کی ضرورت نہیں۔ پرشانت بھوشن اس سے پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.