لزبن(سپو ر ٹس ڈیسک) پرتگال میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کے الزام میں گرفتار برازیلی فٹبالر رونالڈینو کو رہا کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو اپنے ملک جانے کی اجازت دیدی، رونالڈینو کو نو ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جو خیراتی ادارے کو دی جائیگی۔ رونالڈینو کو پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کے ہوائی اڈے پر جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رونالڈینو نے قید کے دوران ہی اپنی 40 ویں سالگرہ 21 مارچ کو منائی تھی، رونالڈینو کو برازیل کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے برازیل کو 2002 میں فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.