پرانے کپڑوں پر عائد سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے لنڈے کے پُرانے کپڑوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری 657(I)/2013 جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ اور لنڈے کے پُرانے کپڑوں کی مقامی مارکیٹ میں سُپلائی اور فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کے بجائے 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک کی غریب اور متوسط عوام کو سستے داموں کپڑوں کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.