پاک فوج میں ٹو اور تھری اسٹارز کے افسران کی سطح پر تبادلے اور تقرریاں

راولپنڈی: پاک فوج میں میں ٹو اور تھری اسٹارز کے افسران کی سطح پر تبادلے اور تقرریاں کئے گئے ہیں۔ پاک فوج میں ٹو اور تھری اسٹارز کے افسران کی سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا تبادلہ کرکے کور کمانڈر لاہور جبکہ لیفٹننٹ جنرل خالد اصغر کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کو جی ایچ کیو میں ایم ایس برانچ کا سربراہ، میجر جنرل عابد اعجاز کو جی او سی 40 ڈویژن، میجر جنرل جاوید بخاری جی او سی 17 ڈویژن اور میجر جنرل احمد حیات کا تبادلہ کرکے آئی ایس آئی میں ڈی جی 8 ڈویژن تعیناتی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کے علاوہ بھی پاک فوج میں آئندہ چند روز میں مزید تقررو تبادلے کئے جائیں گے جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.