پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ صہیب مقصود عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

لاہور: () سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹیسٹ ٹیم کے لیے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ دوسرے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ، شان مسعود ، محمد حفیظ اور خرم منظور ، یونس خان ، اسد شفیق ، اظہر علی شامل ہیں ۔ فاسٹ باؤلر میں عمر گل، محمد طلحہ ، جنید خان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ اسپنرز میں سعید اجمل اور عبدالرحمان کو ٹیم کا حصہ بنایا کیا گیا ہے۔ صہیب مقصود کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 31 دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.