پاک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز میں لفظی جنگ دوبارہ شروع

کراچی: پاک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز میں لفظی جنگ دوبارہ شروع گئی، پاکستان نے ڈھاکاکرکٹ لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے کی تردید کر دی ہے۔ پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ پلیئرزکی کلیئرنس کیلیے بنگلہ دیشی بورڈ نے کبھی رابطہ نہیں کیا، نئے آئی سی سی قواعد کے تحت کسی بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں غیرملکی کرکٹرز کی شرکت کیلیے متعلقہ بورڈ سے این او سی لینا ضروری ہے، پاکستان کے متعدد کھلاڑی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی ڈھاکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہاں تھے لیکن بورڈز کے خراب تعلقات آڑے آ گئے،10 ستمبر سے شروع ہونے والے 12 ٹیموں کا ایونٹ پاکستانی کرکٹرز کی عدم شرکت کے بعد ری شیڈول کیا گیا، 2 بار وعدہ کر کے ٹیم نہ بھیجنے پر پی سی بی بنگلہ دیش سے سخت خفا ہے اور پریمیئر لیگ میں بھی کھلاڑیوں کو حصہ نہیں لینے دیا تھا۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی سی بی ایسے مواقع پر اپنے کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دینے کے لیے الحاق شدہ اداروں کی بجائے متعلقہ بورڈ سے ہی بات چیت کرتا ہے، بنگلہ دیشی ورڈ کے بجائے ڈھاکا لیگ کے منتظمین نے آخری لمحات میں پی سی بی سے رجوع کیا۔

تبصرے بند ہیں.