پاکستان کی امریکی صنعت کاروں کو تیل، گیس و توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کو مضبوبنانے کیلیے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل و گیس اور پاور سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنیکی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، کوئلے اور گیس کے وسیع ذخائر کے حامل پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں۔ شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور کاروباری شعبے کیلیے اپنی پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل درآمد کر رہے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کیانہوں نے بڑی بڑی کاروباری شخصیات اور تاجر رہنماؤں کو حکومت کی طرف سے متعارف کروائی جانیوالی اصلاحات اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کی شرح میں کمی، مالی خسارے پر قابو پانے، غیر ملکی سرمایہ کاری لانے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بین الاقوامی کاروباری و مالیاتی اداروں کے ملک میں اقتصادی ترقی کے امکانات بارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایسپرانزا جیلالین نے وزیر خزانہ کا خیرمقدم کیا۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی نائب صدر کیرولین ایل بریہم نے افتتاحی خطاب میں پاکستان میں اقتصادی اور کاروبار کے وسیع مواقع اور پاکستان کے فائدہ مند جغرافیائی محل وقوع کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع اور پاکستانی باصلاحیت ورک فورس کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس وقت بھی بڑی تعداد میں کمپنیاں پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما رواں ماہ کے آخر میں وہائٹ ہاؤس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس موقع پر دونوں حکومتیں دوطرفہ سرمایہ کاری کے بارے میں معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی پاکستانی حکومت کی کاروباری اداروں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے اقدام کا بھی خیر مقدم کرتی ہیں۔لیے اچھا ملک ثابت ہو گا۔ حکومت توانائی، معیشت اور شدت پسندی کو حل کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے امریکا اور پاکستان کی نمایا ں کاروباری شخصیات اور تاجر رہنماؤں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری شعبے کیلیے اپنی پالیسیوں اور اصلاحات پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور پاکستان سرمایہ کاروں کیلیے اچھا ملک ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درکار توانائی کو پورا کرنے کیلیے داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے اور ان ڈیموں کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے روانی سے بہاؤ کو یقینی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.