پاکستان وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ، علی گیلانی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے مذاکرت کوتب تک خارج از امکان قرار دیا ہے۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں سید علی گیلانی نے اس بات کو دہرایا کہ بھارت کومسئلے کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلیے مذاکرات کی پیشگی شرائط کو پورا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کو متنازع تسلیم نہیں کرتا ، مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلا پر راضی نہیں ہوتا۔کالے قوانین کو منسوخ اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا ،تب تک نہ تو مذاکرات کا امکان ہے اور نہ ہی مذاکرات سے کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکتاہے۔ علی گیلانی نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر کشمیریوں کی حمایت کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.