اسلام آباد:
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی، کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی کو قونصلر رسائی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی ہے لیکن اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہ ملتی۔
تبصرے بند ہیں.