پاکستان نے امریکا سے ٹیکسٹائل مارکیٹ تک ترجیحی رسائی مانگ لی

کراچی / اسلام آباد: 

پاکستان نے امریکا سے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے اس کی ٹیکسٹائل مارکیٹ تک ترجیحی رسائی مانگ لی۔

پاک امریکا ٹریڈاینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کونسل کے آٹھویں اجلاس میں وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے آئی ٹی سے متعلق خدمات کے ایکسپورٹرز کے لیے ویزا ریجیم نرم کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت امریکی تجارتی نمائندے (ایوایس ٹی آر) مائیکل فورمین نے کی، وفد میں امریکی سفیر ڈیویڈ ہال، ڈپٹی یوایس ٹی آر میتھیو ووگل، اے یوایس ٹی آر مائیکل ڈیلانے، ڈائریکٹر جنوبی، وسطی ایشیا یوایس ٹی آر زیبا ریاض الدین و دیگر بھی شامل تھے

تبصرے بند ہیں.