پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 14 ویں قسط ادا کردی
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی اڑتیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالر مالیت کی چودھویں قسط ادا کردی، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ شیڈول کے مطابق چوبیس مئی کو پچیس کروڑ چوراسی لاکھ کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کی ادائیگی کی جانی تھی۔ جس کی مد میں اڑتیس کروڑچھپن لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے رواں ماہ میں آئی ایم ایف کو یہ دوسری قسط ادا کی گئی ہے ، اس سے قبل دس مئی کو حکومت پاکستان نے تیرہویں قسط کی مد میں نو کروڑ اٹھاون لاکھ اسیشل ڈارئنگ رائس کی ادائیگی کی گئی تھی ،واضح رہے کہ پاکستان کو مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے اختتام تک آئی ایم ایف کے قرضے کی مکمل ادائیگی کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.