پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد رجسٹرڈ ووٹر سے زائد
اسلام آ باد: پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعدادساڑھے12کروڑسے زائدہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں اہل ووٹرزکی تعداد8کروڑ61لاکھ ہے اوراب موبائل فون صارفین کی تعداد اْن افرادسے کہیں زیادہ ہو گئی ہے جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ قانون کے مطابق پاکستان میں صرف بالغ افراد ہی اپنے قومی شناختی کارڈکی کاپی جمع کرواکے موبائل فون کنکشن حاصل کرسکتے ہیں اور شناختی کارڑ کے حصول کے لیے18سال کی عمر ہونا ضروری ہے۔ ایسے میں ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ بہت سے صارفین ایک سے زائد’سم‘ یا موبائل کنکشن بھی استعمال کرتے ہیں۔قانوناًایک سے زائد موبائل فون کنکشن رکھنا جرم نہیں لیکن ضروری کوائف متعلقہ کمپنی کو فراہم کیے بغیر وبائل فون سم کاحصول جرم ہے۔ پاکستان میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے والی5کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اگرچہ اب نیاکنکشن لینے کیلیے دستاویزات کی فراہمی ضروری ہے لیکن اس کے باوجود موبائل فون کنکشن کاحصول زیادہ مشکل نہیں۔
تبصرے بند ہیں.