پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی، مشیر قومی سلامتی امور

اسلام آباد: 

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران قومی سلامتی مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ہے، آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے جب کہ بلوچستان کےحالات میں بھی بہتری آئی ہے۔ وہاں لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں اور آج جیوےجیوے بلوچستان کے ساتھ جیوےجیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.