پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے بھارتی میڈیا زہراُگلنا بند کرے، دفترخارجہ

اسلام آباد: 

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے اور پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے زہراُگلنا بند کرے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی الیکشن پرواویلا کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھارتی میڈیا زہر اُگلنا بند کرے اور اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے، انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور اس انتخابی عمل کے نتیجے میں جو بھی حکمرانی کے منصب پر فائض ہو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.