پاکستان میں آج ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان

لاہور: ملک کے اکثرمیدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آج ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقراررہنے کا امکان ہے۔ اکثرعلاقوں میں آج ریکارڈ گرمی پڑسکتی ہے، تاہم آج شام ، رات کو مالاکنڈ، ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گردآلود ہوائیں اورآندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد، نورپورتھل اوربھکر میں پڑی ، جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.