پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر تیئس دسمبر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور: ) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن میاں ریاض کا کہنا ہے کہ فلور ملز سیکٹر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماتحت کرنے اور لائسنس لینے پر مجبور نہ کیا جائے۔ فلور ملیں محکمہ خوراک پنجاب سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلور ملز کی چیکنگ کیلئے ایک ہفتے کے اندر ایس او پی تیار کیا جائے اور سیمپل کے نام پر چھ ہزار فیس کا سلسلہ بند کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہفتے کے روز سے گندم کی واشنگ اور پیر کے روز سے ملیں بند کر دی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.