پاکستان غربت کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان غربت کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہے کہ رواں سال پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہوگی۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کی جانے والی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کم رہے گی جبکہ عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنی بھرپور کوششوں اور اقدامات سے غربت کی شرح کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم اسے مکمل کامیابی کے لیے عالمی بینک کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔اگرچہ پاکستان نے غربت کے خاتمے میں ناکافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے تاہم اس میں استقلال اسی وقت ممکن ہے جب مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جس کے لیے اس عمل کو بے جا مداخلت سے تحفظ دینا ہوگا، اس کے علاوہ ایسے عوامل جو غربت کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں انہیں تیزی سے ختم کرنا ہوگا تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر ہوگی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کم رہے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی بھی متاثر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.