پاکستان اور ایران نے بینکاری روابط کے معاہدے پر دستخط کردیے

کراچی: 

اسٹیٹ بینک پاکستان کا ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بینکاری اور ادائیگی کے انتظام کا معاہدہ طے پاگیا ہے، بینک دولت پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران مرکزی بینک کے درمیان بینکاری و ادائیگی کے انتظامات کے معاہدے پر تہران میں دستخط کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین ریاض اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کے وائس گورنر غلام علی کامیاب نے اپنے اپنے مرکزی بینکوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کیلیے تجارتی انتظام کا طریقہ کار مہیا کرنا ہے

تبصرے بند ہیں.