کینز / لاہور:
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے برسبین سے کینز میں ڈیرے ڈال دیے، گذشتہ روز مہمان کرکٹرز نے سفر کی تھکان دورکرنے کو ترجیح دی،جمعے کو بھرپور پریکٹس سیشن میں خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سرگرم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلسل 2شکستوں کے بعد اعتماد کی بحالی کے لیے فکر مند گرین کیپس قدرے مختلف کنڈیشنز میں کینگروز کے دانت کھٹے کرنے کا عزم لیے کینزپہنچ چکے ہیں، برسبین میں ایک رات قیام کے بعد سفر کرنے والے کرکٹرز نے نئی منزل پر آمد کے بعد آرام کو ترجیح دی،جمعے کو بھرپور پریکٹس سیشن شیڈول ہے،کھلاڑی کوچز کی رہنمائی میں خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سرگرم ہوں گے، آسٹریلوی شہریت حاصل کرنے والے جنوبی افریقی نژاد مکی آرتھر میزبان ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہیں، پہلا وارم اپ میچ 8 دسمبر سے شروع ہوگا۔ لہذا ہیڈ کوچ کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے وقت میسر ہے۔
تبصرے بند ہیں.