پاکستان، افغانستان میں امریکی فوج کا حامی ہے: جیمز ڈوبنز

امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ پاکستان، روس اور چین افغانستان میں امریکی فوج رکھنے کے حامی ہیں جبکہ ایران اس کا مخالف ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر کو امریکا سے سیکورٹی معاہدہ کرنے کا مشور دیا ہے۔

واشنگٹن: () امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جیمز ڈوبنز کا امریکی سینٹ کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان صدر کو امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کرنے کیلئے کہا ہے۔ پاکستان 2014کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج رکھنےکا معاہدہ چاہتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ روس اور چین نے بھی افغان صدر پر دباؤ ڈالا۔ جیمز ڈوبنز نے کہا کہ افغان صدر رواں ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بھارت کرزئی کو معاہدے پر راضی کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ابھی تک افغانستان سے تمام فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے سے دُور ہے۔ انہیں یقین ہے کہ آخر کار یہ کام ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ حامد کرزئی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہتے۔ کرزئی کا کہنا ہے کہ یہ کام آئندہ برس اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ان کی جگہ صدربنے والے افغان رہنما کو کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.